مدینہ منورہ ریجن میں سنیچر کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
سبق نیوز نے سعودی محکمہ ٹریفک کے حوالے سے بتایا حادثے کی اطلاع ملنے پر محکمہ ٹریفک اور سپیشل روڈ فورس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے ایکس اکاونٹ پر بتایا’ ریاض میں ٹریفک حادثے کے بعد گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔