باحہ ریجن ٹریفک حادثہ، خواتین ٹیچرز اور بچوں سمیت دس زخمی
اتوار 21 جنوری 2024 18:58
تمام زخمیوں کو المخواہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں اتوار کو ٹریفک حادثے میں 10 سے زیادہ خواتین ٹیچرز اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔
عاجل اور سبق ویب کے مطابق باحہ ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان نے کہا کہ’ المخواہ کمشنری کے الجوۃ مقام پر ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی چار امدادی ٹیمیں جائے حادثہ روانہ کی گئیں۔‘
ترجمان نے بتایا زخمیوں میں ایک کی حالت نازک تھی۔ تمام زخمیوں کو المخواہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیچرز کو لے جانے والی مائیکرو بس اور ایک گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ دوسری گاڑی میں بھی بچوں کو سکول لے جارہی تھی۔
المخواہ محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرعلی بن عوضہ مدیس نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔