Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپریل کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع

ریاض ریجن میں آئندہ دو دن تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار نے ریاض ریجن خاص طور پر مغربی اور جنوبی گورنریٹس میں آئندہ دو دن اتوار اور پیر کو بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عقیل العقیل  نے کہا کہ ’اپریل کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے‘۔
علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے پیش نظر اتوار کو عسیر، نجران اور شرورہ میں کلاسز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 تاہم تدریس کا سلسلہ آن لائن ’مدرستی’ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رہے گا۔ 
واضح رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے آئندہ جمعرات تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس میں نجران، جازان، باحہ عسیر اور مکہ ریجن کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

شیئر: