انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بینگلور کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کھلاڑی رنکو سنگھ کو اپنا بیٹ دینے سے انکار کر دیا۔
اتوار کے روز دونوں ٹیموں کے میچ سے قبل رنکو سنگھ کی وراٹ کوہلی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وارٹ کوہلی سے کہا کہ ’آپ نے پہلے جو بیٹ مجھے دیا تھا وہ ٹوٹ گیا ہے۔‘
کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کیمرہ مین نے دونوں کھلاڑیوں کی ملاقات کی ویڈیو بنا کر اپنی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کی ہے جو اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنکو نے وراٹ کو بتایا کہ ’آپ نے تحفے میں جو بیٹ مجھے دیا تھا وہ ٹوٹ گیا ہے‘، جس پر وارٹ نے کہا کہ اب وہ کیا کر سکتے ہیں؟ یہ بیٹ خراب ہو چکا ہے۔
بات چیت کے دوران رنکو نے وراٹ کا نیا بیٹ اٹھایا اور اس پر بال سے ناکنگ کرنے لگے اور وراٹ سے بولے ’پھر کیا آپ نیا بیٹ بھیج رہے ہیں؟‘
“Virat bhai ne ek bat diya thha… jo bat diya thha, woh mere se toot gaya” pic.twitter.com/qoJWWs2fik
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 21, 2024