بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ
جمعرات 25 اپریل 2024 18:38
یونیفارم کے نظام پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی ہے۔ یکساں یونیفارم کے نظام کا اطلاق 25 اپریل 2025 سے کردیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے انٹرنیشنل بس سروس ، اسکول بس اوردیگر کمرشل بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یکساں یونیفارم کے ضوابط متعین کیے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ بسوں کے ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کے ضوابط متعین کرنے کا مقصد اس شعبے کو منظم اور خدمات کے معیار میں اضافہ کرنا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ بس سروس سے تعلق رکھنے والے ادارے اور افراد یونیفارم کے ضوابط معلوم کرنے کےلیے اتھارٹی کی ویب سائٹ tga.gov.sa پروزٹ کرسکتے ہیں۔