مکہ اور مدینہ میں سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی تفتیشی کارروائیاں
مکہ میں سات ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رمضان کے آغاز سے دس روز کے دوران مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں ٹرانسپورٹ سروس کو موثر رکھنے کےلیے 44 ہزار تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ میں سات ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی 86 فیصد رہی۔
مدینہ منورہ میں 1.2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ضوابط کی پابندی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اتھارٹی نے کہا کہ ’تفتیشی کارروائی کے دوران مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ بیشتر بس ڈرائیوروں کے پاس آپریشنل کارڈ نہیں تھے‘۔
’اسی طرح بسیں آپریشنل کارڈ کے بغیر چلائی جارہی تھیں۔ بسوں میں ٹوائلٹ قابل استعمال تھے‘۔
ٹیکسیوں میں بھی مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سواری کی موجود گی میں میٹر چلانےکی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ ٹیکسی آپریشنل کارڈ کے بغیر چلائی جارہی تھی۔
اتھارٹی نے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے کہا ہے کہ ’وہ اعلی معیار اور سیکیورٹی سروس کو یقینی بنانے کے لیے تمام مقررہ شرائط و ضوابط کی پابندی کریں‘۔