Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان شاہی: مزید چار غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

ریاض اور جدہ میں محکمہ احوال مدنیہ نے ناموں کا اعلان کیا ( فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی محکمہ احوال مدنیہ نے مزید چار افراد کو سعودی شہریت دینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سرکاری گزٹ ام القری میں جمعے کو  شاہی فرامین  شائع ہوئے ہیں جن کے تحت چار افراد کو سعودی شہریت دی گئی۔
ریاض ریجن میں محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا دو افراد احمد، فہد ولد عبدالمغز بن ذاکر محمد عبدالجلیل کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی۔
جدہ میں محکمہ احوال مدنیہ نے اعلان کیا کہ شاہی فرمان کے مطابق جمیل عباس الیاس خان اور ان کی اہلیہ سھام ابراہیم بن الیاس بن ساغا خان کو شہریت دی گئی ہے۔

شیئر: