Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان شاہی: مزید آٹھ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

سعودی شہریت ملنے والوں کا تعلق ریاض سے ہے۔ (فائل فوٹو)
ایوان شاہی کی جانب سے مزید آٹھ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ شہریت ملنے والوں کا تعلق ریاض سے ہے۔
 عکاظ کے مطابق سرکاری جریدے ام القری نے جمعے کو اس حوالے سے ادارہ شہری امور کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں مقیم عبدالالہ جلال عبدالرکریم ، ان کی اہلیہ وشاء معروف حسن اور بچے جن میں صھیب ، محمد، وعد اور عائشہ کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریاض کے ادارہ شہری امور نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے نمبر 59 کے مطابق یاسمین یاسرعبدالرحمن الترکاوی کو بھی سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر: