Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ اکنامک فورم: صدر محمود عباس سمیت عالمی رہنماؤں کی سعودی عرب آمد

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
فلسطین کے صدر محمود عباس عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سنیچر کو ریاض پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں بین الاقوامی تعاون اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں ایک ہزار سے زیادہ اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری اور مملکت میں فلسطین کے سفیر باسم عبداللہ بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں اردن کے وزیراعظم بشرھانی الخصاونہ اور جمہوریہ روانڈا کے صدر پال کاگامے، ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، اور مصری وزیراعظم بھی عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔

اجلاس میں بین الاقوامی تعاون اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ ذی یزن بن ہیثم آل سعید بھی سنیچر کی شب ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔

شیئر: