ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس، مہمانوں کی آمد تصاویر میں
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج ریاض میں شروع ہو رہا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے خصوص اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما اور اہم شخصیات ریاض پہنچ گئی ہیں۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔
عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اردن کے وزیراعظم بشرھانی الخصاونہ بھی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔
جمہوریہ روانڈا کے صدر پال کاگامے بھی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں۔
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ ذی یزن بن ہیثم آل سعید بھی سنیچر کی شب ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔
مصری وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔