Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملائیشیا، الجزائر، ناورے اور سری لنکن وزرائے خارجہ کی ملاقات

خاص طور پر غزہ کی پٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران ملائیشیا کے ہم منصب محترم محمد حسن، الجزائر کے احمد عاطف، ناروے کے ہم منصب ایسپین بارتھ ایڈے نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرففہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت خاص طور پر غزہ کی پٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں کئی شعبوں میں دوطرفہ رابطوں کو مستحکم کرنے، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: