Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے یورپی یونین کے اعلی نمائندے کا رابطہ

خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران غزہ کی پٹی اور اس کی گردو نواح کی صورتحال، خطے میں حالیہ کشیدگی، جوائنٹ کوآرڈینیشن کی اہمیت اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل فروری میں شہزادہ فیصل بن فرحان اور جوزف بوریل نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران بات چیت کی تھی۔

شیئر: