سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پولیس نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا زیر حراست انڈین شہری کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقیات کے لیے پبلک پرسیکوشن کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت ہراساں کرنے کے جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔