Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی کےلیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال

کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں ولی عہد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے غزہ پٹی جنگ بندی کی اہمیت کواجاگر کرنے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ آزاد فسلطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے کے لیے مملکت کی کوششوں کو سراہا ہے۔
سعودی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منگل کو ریاض میں ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے حوالے سے بتایا ’ کابینہ نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا‘۔
اجلاس نے اسلامی ترقیاتی بینک کی گولڈن جوبلی کی تقریب کو سراہتے ہوئے ان اقدامات کی تعریف کی جو بینک کی جانب سے رکن ممالک کی ترقی کے لیے اٹھائے گئے۔
 علاقائی اورعالمی سطح پر تازہ ترین واقعات کے حوالے سے  پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مشرق وسطی اور بین الاقوامی امن و سلامتی اور استحکام کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔
  فلسطین اور غزہ پٹی کے حوالے سے تازہ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ نے مملکت کی جانب سے برادر اور دوست ممالک کے تعاون سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
جس کا مقصد عالمی سطح پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانا اور فوری و ہنگامی بنیادوں پر غزہ پٹی اور دیگر علاقوں میں جنگ بندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لیے ٹھوس بنیادوں پرامدادی کاموں کو تیز کرنا شامل تھا۔
 اجلاس میں مملکت کے وژن 2030 کو لانچ ہوئے 8 برس مکمل ہونے کے حوالے سے معاشی، تعلیمی، روزگار اور دیگر میدانوں میں ہونے والی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔
 اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور پر بحث کی گئی بعدازاں محتلف ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے اداروں اور وزارتوں کو تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری جاری کی گئی۔

اجلاس میں فلسطین اور غزہ پٹی کے حوالے سے تازہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)

کابینہ نے سعودی عرب کے قومی سلامتی کے ادارے اور پاکستان کی سیکریٹ سروس کے ساتھ  دہشتگردی اور اس کے لیے کی جانے والی فنڈنگ کے انسداد کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دی۔
 سعودی محکمہ انسداد بدعنوانی کو انڈین ادارہ اینٹی کرپشن کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار دیا گیا۔
چین کی وزارت تجارت کے ساتھ مملکت میں فنی تعلیم و تربیت کے لیے ادارہ ٹیکینکل ایجوکیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی بھی منطوری دی گئی۔
 اجلاس میں متعدد عہدیداروں کو ترقی دینے کے احکامات کی بھی منظوری دی گئی۔

شیئر: