Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے: سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی

قوانین کا مقصد سواریوں اور کمپنی کے مفادات کا تحفظ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ’غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، خلاف ورزی پرسروس کو سیز کر دیا جائے گا۔‘
عکاظ نے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے حوالے سے بتایا کہ ایپ ٹیکسی سروس کے لیے مقررکردہ قوانین کا مقصد سواریوں اور کمپنی کے مفادات کا تحفظ ہے۔
ایپلیکیشن قوانین کے مطابق ایپ ٹرانسپورٹ سروس سے منسلک کمپنی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایپلیکیشن کو اتھارٹی کے مرکزی سسٹم سے مربوط کرے۔
ایپلیکیشن ٹیکسی سروس میں صرف سعودیوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔ غیرملکی کا اس سروس میں کام کرنا غیرقانونی تصورکیا جائے گا۔
اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ایپ ڈرائیور کے لیے ضروری ہے کہ جس سواری کی طلب کو قبول کرے اسے اس کی منزل پر اتارے۔
ایسے ڈرائیور جو ایک ماہ میں 5 بار سواریوں کی جانب سے موصول ہونے والی طلب کو قبول کرنے کے بعد انہیں کینسل کریں انکا لائسنس سیز کردیا جائے گا۔
ایپ کمپنی اس امر کی پابند ہے کہ وہ اپنی ایپلیکیشن کی تمام تر تفصیلات سے اتھارٹی کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرے۔
کسی بھی تبدیلی کی اطلاع اتھارٹی کو فوری طورپر فراہم کی جائے بصورت دیگر خلاف ورزی شمار کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: