Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شہباز شریف کا شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھ کے اس وقت میں ہماری دعائیں اماراتی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور اعلٰی عہدیدار شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کے انتقال پر گہرے دکھ اور اماراتی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کی وفات پر گہرا دکھ ہوا۔ غم کے اس وقت میں ہماری دعائیں اماراتی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ان (شیخ طحنون بن محمد آل نہیان) کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کرنے پر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالٰی ان کو ابدی سکون عنایت فرمائے۔‘

شیئر: