Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی پاکستان، لبنان اور سوڈان کے لیے امدادی سرگرمیاں

پناہ گزینوں کو روزانہ روٹی کے 25 ہزار پیکٹ فراہم کیے جاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات پاکستان، لبنان اور سوڈان میں ضرورت مند افراد کو صحت، خوراک اور شیلٹرز کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن میں شاہ سلمان مرکز نے حضر موت میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی ہے جس میں  146 خیمے، 200 شیلٹرز بیگ اور 360 فوڈ باسکٹس شامل تھیں۔
یمن کے حجہ گورنریٹ میں بچوں کےلیے ویکسنیشن مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں 355 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دو ہزار 485 افراد کو فائدہ پہنچا۔

یمن میں بچوں کےلیے ویکسنیشن مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز لبنان کے علاقے عکار اور المنیہ میں الامل چئیرٹیبل بیکری کے منصوبے کو جاری رکھے ہے۔
 شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں اور شمالی لبنان میں مقامی کمیونٹی کے ضرورت مند خاندانوں کو روزانہ روٹی کے 25 ہزار پیکٹ فراہم کیے جاتے ہیں اس سے 62 ہزار 500  افراد کی مدد کی جاتی ہے۔
سوڈان میں سعودی ایجنسی خرطوم کے علاقے ابو حلیمہ میں ضرورت مند اور بے گھر افراد میں 300 فوڈ باسکٹس تقسیم  کی ہیں ان کی تعداد  اب ایک ہزار 800 تک پہنچ گئی۔
سعودی عرب دنیا بھر کے متاثرہ ممالک و اقوام تک انسانی  بنیادوں پر امدادی سامان تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ 

شیئر: