Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اب تک 6 ہزار ٹن امدادی سامان غزہ بھیج چکا: شاہ سلمان مرکز

48 طیاروں اور چھ بحری جہازوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی نے کہا ہے کہ ’غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں‘۔
’فضائی اور بحری راستوں سے اب تک 6 ہزار ٹن امدادی اشیا بھیجی جاچکی ہیں‘۔
سبق نیوز کے مطابق امدادی مرکز کے ترجمان الجطیلی نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت کی جانب سے غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے امدادی کاموں کا آغاز اسی وقت کردیا گیا تھا جب وہاں صورتحال خراب ہوئی جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے‘۔
انہوں نے بتایا’ اب تک 48 خصوصی طیاروں کے ذریعے 890 ٹن سے زیادہ خورونوش اور دیگر سامان ارسال کیا جاچکا ہے‘۔
’چھ بحری جہازوں کے ذریعے 4 ہزار 966 ٹن  امدادی سامان مصر کے پورٹ سعید پر پہنچایا گیا جہاں سے ٹرالرز کے ذریعے العریش اور رفح کراسنگ لے جایا گیا‘۔
انہوں نے مزید کہا ’مملکت کی جانب سے دیگر عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کربھی امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اونروا، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ریڈ کریسینٹ وغیرہ شامل ہیں جن کے تحت خوراک، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مد میں اب تک 100 ملین ڈالر سے زائد خرچ کیے جاچکے ہیں‘۔

شیئر: