Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالہ کیس، جمائما کی منی ٹریل عدالت میں جمع

بنی گالہ... بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے جمائما سے ملنے والی منی ٹریل کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ جمائما نے منی ٹریل کے ساتھ بینک کے تمام خطوط بھی ساتھ لف کئے ہیں۔ جمائما نے درخواست کی کہ عمران خان کے حوالے سے کوائف کی تفصیلات منظر عام پر نہ لائی جائیں۔دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ سپریم کورٹ نے عمران خان سے حنیف عباسی کی اثاثوں سے متعلق درخواست پر ایک ہفتے اور پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

 

شیئر: