Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب شام میں زلزلہ متاثرین کے گھروں کی بحالی میں مدد کرے گا

شاہ سلمان مرکز نے وڈیو کانفرس کے ذریعے ریاض میں پروگرام پر دستخط کیے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے پیر کو  شام میں حلب کے الباب شہر میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو شیلٹرزکی فراہمی اور گھروں کی بحالی کے ایک منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیےسول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ  مشترکہ ایگزیکٹو پروگرام پروڈیو کانفرنس کے ذریعے دستخط کیے ہیں۔
پروگرام پر مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز انجینیئر احمد بن علی البیز نے ریاض میں دستخط کیے۔
اس پروگرام کا مقصد متاثرہ خاندانوں کے 743 گھروں کی بحالی ہے جنہیں زلزلے کے دوران نقصان پہنچا تھا۔ سب سے زیادہ متاثر اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے 31 عارضی ہاوسنگ یونٹس فراہم کرنا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد گھروں کے ضروری اور خدماتی عناصر کی تزئین و آرائش اور تباہ شدہ اشا کو تبدیل کرکے گھروں کو ان کی پہلے کی حالت میں بحال کرنا ہے
متاثرہ گھروں کی بحالی اور عارضی  رہائشی یونٹس جن سے ساڑھے چار ہزار افراد کو فائدہ ہوگا کو بجلی کےلیے سولر پینل، پانی کے نئے ٹینک اور وینٹیلیشن جیسی بنیادی ضروریات سے لیس کیا جائے گا۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے نافذ کیے جانے والے انسانی اور امدادی منصوبوں کا حصہ ہے۔

شیئر: