سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمہوریہ سربیا کے وزیراعظم کو نئی حکومت کے قیام اور آئینی حلف اٹھانے کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے سربیا کے وزیر اعظم میلوش ووکیوچ کو مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا ہے۔
سعودی ولی عہد نے اپنے پیغام میں سربیا کی کامیابی اور ترقی، وہاں کے دوست عوام کی مزید ترقی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔