سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای) کے سیکریٹری جنرل دیمتری کرکینٹز نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی تیاریوں اور ایکیوپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور رائل کمیشن فار دی سٹی ریاض کے قائم مقام سی ای او انجینیئر ابراہیم السلطان اور پبلک انویسٹنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔
I am honoured to discuss #Expo2030 Riyadh preparations with H.R.H. Mohammed bin Salman, Crown Prince of Saudi Arabia & Prime Minister. The BIE and the Kingdom of Saudi Arabia will work hand in hand to make #Expo2030 a tremendous success for the KSA, the region & the world…
— Dimitri Kerkentzes (@dkerkentzes) May 1, 2024