کوالالمپور .... ملائیشیا نے اپنے دارالحکومت کوالالمپور میں قرآن پاک شائع کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا کمپلیکس قائم کردیا۔ اسے ”نصر القرآن“ کا نام دیا گیا ہے۔ نصر القرآن کمپلیکس نے کتاب الہیٰ کی کتابت و طباعت و تجلید کا کام شروع کردیا ہے۔ ملائیشیا کے دی اسٹار اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا القرآن اشاعت مرکز ہے۔ اس پر 15ملین ڈالر لاگت آئی۔ قرآن پاک کے 10لاکھ سے زیادہ نسخے سالانہ شائع کریگا۔ 70فیصد کی کھپت اندرون ملک ہوگی جبکہ باقی 30فیصد مسلم اقلیتو ںمیں تقسیم کئے جائیں گے۔