Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں موسم گرما کا باقاعدہ آغاز کب، کن علاقوں میں زیادہ گرمی پڑے گی؟

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’غمملکت میں موسم گرما کا باقاعدہ آغاز یکم جون سے ہوگا‘۔
’مملکت کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ مملکت کے سمر ریزورٹ میں موسم گرما کے دوران اوسط سے زیادہ بارش متوقع ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان حسین القحطانی نے بتایا’ گزشتہ ہفتے موسم بہار کے اختتام کے ساتھ ہی مملکت کے مخلتف علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا تھا‘۔
مملکت کے مختلف علاقے ان دنوں بارش اور گردو غبار کے طوفان کے باعث موسمی اتار چڑھاو کی زد میں ہیں۔
علاوہ ازیں جازان ریجن میں جمعے کو گردوغبار کے باعث حد نگاہ محدود ہوگئی۔
حکام نے موسمی اتار چڑھاو کے باعث شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
حکام نے ریت کے طوفان کے دوران کھلے علاقوں میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

شیئر: