Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی سفارتکاری میں خدمات، رابطہ کے سیکریٹری جنرل کےلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی موجود تھے (فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کو ملائیشیا کی ملایا یونیورسٹی نے اسلامی سفارتکاری میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم  اور دیگر حکومتی عہدیداروں کی موجود گی میں انہیں اعزازی ڈگری دی گئی۔
کوالالمپور میں واقع ملایا یونیوسٹی بین الاقوامی رینکنگ میں شامل ہے۔ ملائیشیا کی ممتاز سیاسی شخصیات یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

 ملائیشیا کی ممتاز شخصیات نے ملایا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

ملایا یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر عائشہ اونگ نے کہا کہغ یونیورسٹی کو ایک مضبوط مذہبی اثر ورسوخ اور اعلی سائنسی اور فکری شہرت کے ساتھ ایک ممتاز اور قابل شخصیت کے لیے اس اعزاز پر فخر ہے جسے عالم اسلام میں بہت احترام اور اعتماد حاصل ہے‘۔
جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اپنے خطاب میں اس قدیم یونیورسٹی کے اس اعزاز پر فخر کا اظہار کیا جس سے ملائیشیا کی قیادت کرنے والی ممتاز شخصیات نے گریجویشن کی ہے۔

شیئر: