پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں قانونی مسائل، قانون سازی اور ماتحت عدلیہ کے نظام سمیت عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونے والے پیغام کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی اور آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز کے چیئرمین کا خیرمقدم کیا۔
مزید پڑھیں
-
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم سے ملاقاتNode ID: 850711
ملاقات میں کئی فکری اصولوں، ان سے متعلقہ آئینی مسائل اور قانون سازی سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان کے 9 روزہ دورے پر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ان کے دورے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ مکہ میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو دنیا بھر میں اسلام کے پیروکاروں کی نمائندگی کرتی ہے۔
9 روزہ دورے کے دوران فیصل مسجد میں نماز عید کے خطبے، اسلام آباد میں سیرت النبی میوزیم کے سنگ بنیاد رکھنے سمیت وہ وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
وہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔
ہفتے کی شام انھوں نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور رابطہ عالم اسلامی کے لیے پاکستان کی خدمات کا خیر مقدم کیا وہیں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
His Excellency Mr. Faez Isa, Chief Justice of the Supreme Court of the Islamic Republic of Pakistan, welcomed His Excellency Sheikh Dr. #MohammedAlissa, Secretary-General and Chairman of the Organization of Muslim Scholars, to his office in Islamabad. The two discussed several… pic.twitter.com/EBcEYBQupr
— Muslim World League (@MWLOrg_en) April 13, 2024