Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ریاض میں مصنوعی ذہانت سمٹ کی میزبانی کرے گا

ڈیٹا انیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں عالمی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا)  اس سال 10 سے 12 ستمبر تک ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس( آے آئی) سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ عبداللہ الغامدی نے قومی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے  لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قومی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے عہد کو اجاگر کیا جس کا مقصد ان شعبوں میں مملکت کی عالمی موجودگی کو تقویت دینا ہے۔
یہ سمٹ وزرا، تنظیم کے سربراہان، معروف ٹیک کمپنیوں کے سی ای او اور ماہرین کو جمع کرے گی تاکہ عالمی سطح پر اے آئی کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے ساتھ انیٹشوز اور معاہدوں کا اعلان اور مملکت کے بینر تلے ڈیٹا انیڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں عالمی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
کانفرنس کے ایجنڈے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جدت، انڈسٹری کے رجحانات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ ایک بہتر مستقل کی تشکیل، فیلڈ میں انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔
سعودی ولی عہد کی سرپرستی میں یہ سربراہی اجلا س وژن 2030 کی کامیابیوں کا ثبوت ہے جو ریاض کو جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیولپمنٹ کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرتا ہے۔

شیئر: