Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ورلڈ اکنامک فورم مصنوعی ذہانت کے انقلاب تک لے جائے گا‘

’نہ صرف ڈیجیلائزیشن کی طرف جائیں گے بلکہ ممکن ہے آئندہ ہم کوانٹم تک بھی جائیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبد اللہ السواحہ نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم ہمیں صنعتی انقلاب سے مصنوعی ذہانت کے انقلاب تک لے جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’فورم کی وجہ سے نہ صرف ڈیجیلائزیشن کی طرف جائیں گے بلکہ ممکن ہے آئندہ ہمیں کوانٹم  تک بھی ہمیں لے جائے‘۔
ورلڈ اکنامک فورم کے تحت منعقد ڈائیلاگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’مصنوعی ذہانت کے اس دور میں انسان اور آلات ایک ساتھ رہ سکتے ہیں‘۔
انہوں نے سعودی عرب میں ہونے والی ڈیجیٹل ترقی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: