Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب سے امپھال اور گوہاٹی میں تباہی

گوہاٹی۔۔۔۔۔امپھال اور گوہاٹی میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ 14افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔شمال مشرقی ریاستیں منی پور، میزورم اور آسام میں پچھلے3دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔منی پورمیں دریا اپنے پشتوں سے بہہ نکلے ہیں جسکے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کا انتخابی حلقہ بھی بارش سے متاثر ہوا۔اس وقت دریائے امپھال اور نامپک خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ صورتحال دیکھ کر بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلاء ہوا ہے۔ متعدد جگہوں پر سڑکیں بہہ گئیں۔

شیئر: