Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ امورِ حرمین کی عازمین حج کے لیے ڈیجیٹل کتب کی سہولت

مطلوبہ کتاب کو کیوآر کوڈ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین کے شعبے دینی امور کی جانب سے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج میں دینی معلومات پر مبنی لٹریچر تقسیم کیا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق دینی امور کے نائب سربراہ بدر آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے عازمین حج کی رہنمائی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادارے کی جانب سے ’منارہ الحرمین‘ پورٹل کے ذریعے نماز جمعہ کا خطبہ اور مسجد الحرام میں ہونے والے دروس کے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ زائرین زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس سے مستفیض ہوسکیں۔

زائرین مسجد نبوی کی سہولت کے لیے مختلف پروگراموں پرعمل جاری ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

دوسری جانب مسجد نبوی الشریف میں دینی امور کے نائب سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد الخضیری نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے منظم حکمت عملی کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زائرین مسجد نبوی کی سہولت کے لیے مختلف پروگراموں پرعمل جاری ہے۔ ہمارا مقصد حرمین شریفین سے بلند ہونے والے اعتدال ومساوات کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ہے۔
واضح رہے ادارہ امور حرمین کی جانب سے مختلف زبانوں میں ترجمہ کی گئی ڈیجیٹل کتب کو عازمین حج تک پہنچانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اس ضمن میں کوئی بھی اپنی مطلوبہ کتاب کے کیوآر کوڈ کو سکین کرکے اسے اپنے اسمارٹ فون پر ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: