Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان نژاد خاتون سے سعودی شہریت واپس لینے کا اعلان

ادارہ سول افیئرز کے مطابق کابینہ کی جانب سے حکم صادر کیا گیا ہے ( فائل فوٹو)
سعودی عرب کے سرکاری گزٹ ’ام القری‘ کے مطابق لبنان نژاد سعودی خاتون سے شہریت واپس لی گئی ہے۔
عکاظ اخبار نے ادارہ سول افیئرز کے حوالے سے بتایا کہ کابینہ کی جانب سے صادر ہونے والے حکم کے تحت خاتون سلام بنت احمد ابراہیم سے سعودشی شہریت واپس لی گئی ہے۔
واضح رہے سعودی شہریت کے قانون کی شق نمبر16 کے مطابق وزیر داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی غیرملکی خاتون کو جس نے سعودی مرد سے شادی کی ہو اور وہ اپنی اصل شہریت سے دستبردار ہوتو اسے شہریت دی جاسکتی ہے۔
قانون کے مطابق وزیر داخلہ کو اس بات کا بھی اختیار ہے کہ شادی برقرار نہ رہنے کی صورت میں دی گئی شہریت واپس لی جائے۔ 

شیئر: