سرکاری گزٹ ام القری کے مطابق شاہی فرمان کے تحت جمعہ 3 مئی کو ایک شخص، ان کی اہلیہ اور 14 بچوں کو سعودی شہریت دینے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عکاظ کے مطابق محکمہ احوال مدنیہ حائل نے بتایا معجل الشریفی الشمری، ان کی اہلیہ فاطمہ مظہر مجل الشمری کو شہریت دینے کی منظوری دی گئی۔
ان کے بچوں مریم، ھاجر، حفصہ،عبداللہ، احمد، رقیہ، نقا، ندا، انوار، برزان، رجا، فریال، منیزہ اور مطلب کو بھی سعودی شہری دی گئی۔