Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیوان المظالم کے 26 ججوں کی ترقی، شاہی فرمان جاری

جاری ہونے والے احکامات پر فوریعمل درآمد کردیا گیا ہے(فائل فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دیوان المظالم کے 26 ججوں کی ترقی کے احکامات صادر کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دیوان المظالم کے نگران اعلی ڈاکٹر خالد الیوسف نے بتایا ’ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے احکامات کے تحت اپیل کورٹ کے تین قاضیوں کو ترقی دے کر اپیل کورٹ کا سربراہ بنایا گیا ہے‘۔
کورٹ بی کے نگران قاضی کو ترقی دے کر کورٹ الف کے سربراہ کے عہدے پرفائز کیا گیا ہے۔
کورٹ الف کے دس قاضیوں کو ترقی دے کر انہیں کورٹ بی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔
چار قاضیوں کو عدالت بی سے ترقی دے کر عدالت الف میں جبکہ آٹھ قاضیوں کو قاضی ج کے درجے سے ترقی دے کر قاضی بی کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر الیوسف کا کہنا ہے’ ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پرفوری طور پرعمل درآمد کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: