سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت انصاف میں 126 ججوں کی ترقی و تقرر کا فرمان جاری کیا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر انصاف اور سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ’ سعودی عرب میں عدالتی نظام کو اعلی قیادت کی سرپرستی حاصل ہے۔ ججوں کی ترقی و تقرر کا شاہی فرمان ان کی مسلسل سپورٹ کا حصہ ہے۔
انہوں نے نئے اور ترقی پانے والے ججوں کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ عدل و انصاف کے قیام کےلیے ذمہ داروں کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے‘۔