Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا، ’ہمارے تعلقات آج بھی ویسے ہی ہیں‘

سعودی شہری کا کہنا ہے اس کے لیے کسی نے مجھ سے بات نہیں کی (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی شہری حنش الحربی نے اپنے بیٹے کے قاتل کو صرف اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری کا کہنا تھا ’اس کے لیے کسی نے مجھ سے بات نہیں کی۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ہمارا ایک ہی خاندان ہے۔ واقعے کے بعد ہمارے تعلقات اسی طرح آج بھی ہیں جس طرح گزشتہ چھ دہائیوں سے تھے۔‘
حنش الحربی  نے بتایا کہ قصاص سے معافی کے فیصلے کے بعد بھی ہمارے تعلقات اسی طرح ہیں۔ ہم مل کر تقریبات میں بھی جاتے ہی اور مختلف خاندانی تفریحی پروگرام بھی مل کرمناتے ہیں۔‘
قاتل کے والد عبدالمجید الحربی کا کہنا تھا ’میں مقتول کے والد  کی  دل سے عزت و قدر کرتا ہوں، وہ میرے بھائی سے بھی بڑھ کر ہے۔‘
’ہم نے 30 برس تک ایک ساتھ کام کیا آج بھی جب تبوک جاتا ہوں تو حنش الحربی کے یہاں ہی ٹھرتا ہوں حالانکہ میرے بھائی بھی وہاں میں مگر اس کے باوجود میں وہاں جاتا ہوں۔ میرے لیے سگے بھائیوں سے بڑھ کر ہیں۔‘

شیئر: