صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں ساؤتھ انڈین پکوان شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یوں تو کراچی کی نہاری، بریانی اور حلیم دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن ان دنوں شہری ضلع شرقی میں واقع حیدرآباد دکن کے نواب بہادر یار جنگ کے نام سے منسوب بہادرآباد کا رخ کر رہے ہیں جہاں ہر قسم کے ساؤتھ انڈین پکوان دستیاب ہیں۔ دیکھیے زین علی کی ویڈیو رپورٹ