Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف ایئرپورٹ میں فری ڈیوٹی شاپس کا افتتاح

’یہ منصوبہ ایسی مارکیٹ کی فراہمی پر مشتمل ہے جو کسٹمز اور ٹیکسز سے مستثنیٰ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
طائف انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں فری ڈیوٹی شاپس کا افتتاح ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فری مارکیٹ کا افتتاح ایئرپورٹس میں بہترین شاپنگ کاتجربہ فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس فری مارکیٹ منصوبے کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو ایک منفرد خریداری کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
 یہ منصوبہ ایسی مارکیٹ کی فراہمی پر مشتمل ہے جو کسٹمز اور ٹیکسز سے مستثنیٰ ہوگا۔
فری مارکیٹ میں دنیا بھر اور مقامی سطح کی مشہور برانڈز کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کی گئی ہیں جو مسافروں کو نہ صرف بہترین قیمتوں پر خریداری کا موقع دیتی ہیں بلکہ اعلیٰ معیار اور منفرد تنوع کی ضمانت بھی فراہم کرتی ہیں۔

شیئر: