انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ شیراز کا ساتھی بچوں کے ساتھ رویہ بھی تبدیل ہوتا جا رہا تھا۔
اپنے ویلاگ میں شیراز کے والد بتاتے ہیں کہ ’ہر جگہ پر شیراز کو کافی پذیرائی مل رہی تھی۔ اس کا میں نے منفی تاثر یہ دیکھا کہ کہیں نہ کہیں پہلے والا شیراز گم ہو رہا تھا۔ وہ لوگوں سے اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا۔ اچھے طریقے سے بات نہیں کر رہا تھا۔ مجھے شیراز کے رویے میں تبدیلی نظر آئی۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ شیراز کو ویلاگز سے روکنے کی دوسری وجہ پڑھائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’ویلاگز کی وجہ سے کہیں نہ کہیں شیراز کی پڑھائی پر اتنی توجہ نہیں تھی۔ شیراز کو ویلاگ بنانے کا بہت زیادہ شوق ہے۔‘
خیال رہے کہ ننھے یوٹیوبر شیراز کے یوٹیوب چینل ’شیرازی ویلج ویلاگز‘ پر 15 لاکھ 90 ہزار کے قریب سبسکرائبرز ہیں۔
شیراز اپنی معصومیت اور شرارتوں سے بھرپور ویلاگز کے باعث کچھ ہی دنوں میں یوٹیوب پر وائرل ہوگیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت کئی نامور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ٹی وی چینلز پر بطور مہمان بھی شرکت کی۔