Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں شہد کی سالانہ پیداوار پانچ ہزار ٹن

شہد کی صنعت سے وابستہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ (فائل فوٹو)
سعودی عرب میں شہد کی سالانہ پیداوار پانچ ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
قومی زراعت کی کامیاب حکمت عملی کے وجہ سے صنعت کے فروغ میں بہتری آنے کے بعد اس سے وابستہ افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت ماحولیات پانی وزراعت کے سیکریٹری ڈاکٹرعلی الشیخی نے الباحہ ریجن میں عالمی یوم شہد تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وزارت کی جانب سے شہد کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے بہترحکمت عملی وضع کی۔ شہد کی تیاری کے لیے جامع تربیتی پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا۔‘
ڈاکٹرعلی الشیخی کا کہنا تھا کہ ’مملکت میں شہد کی صنعت میں اضافے کے لیے سنجیدگی سے کام جاری ہے تاکہ عالمی سطح پربہترین شہد کشید کیا جا سکے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وزارت نے مملکت کے مختلف علاقوں میں 10 ہزار سے زائد شہد فارمز کے مالکان کے لیے خصوصی پروگرامز اور معاونت کا انتظام کیا۔ اس مد میں 140 ملین ریال کی گرانٹ جاری کی گئی۔‘
’وزارت کی جانب سے شہد کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے 1500 افراد کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جس سے انہیں شہد کشید کرنے اور شہد کی مکھیاں پالنے کے لیے بہتر مواقع میسر آئے ہیں۔‘

شیئر: