جدہ سے لندن کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع
’جدہ اور ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کی بکنگ منگل سے شروع ہوجائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
برٹش ایئرلائن نے پانچ سال توقف کے بعد جدہ سے لندن کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔
برٹش ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’جدہ اور ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کی بکنگ منگل سے شروع ہو جائے گی‘۔
’دونوں ہوائی اڈوں کے درمیان ہفتے میں چار پروازیں پیر، منگل، جمعرات اور ہفتے کو چلائی جائیں گی‘۔
’نئے سیٹیشنوں کی پروازیں بوئنگ 787 جدید طیاروں کے ذریعے ہوں گی‘۔