سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان اور پاکستان کے ضرورت مندوں میں سیکڑوں فوڈ باسکٹس اور شیلٹربیگ تقسیم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی نے سوڈان میں 956 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے تقریبا 5 ہزار 500 افراد کو فائدہ ہوا جبکہ پاکستان کے ضلع گوادر میں600 شیلٹر بیگ تقسیم کیے گئے جس سے چار ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔
یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مملکت کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔