Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں 15 ماہ کے دوران 1.3 ارب ریال کی چائے درآمد

دنیا میں چائے کے بڑے درآمد کنندگان میں سعودی عرب 13 ویں نمبرپر ہے (فوٹو: عرب نیوز)
 سعودی عرب کی مارکیٹ میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران 40 ممالک سے 53 ملین کلوگرام  چائے درآمد کی گئی جس کی مجموعی مالیت 1.3 ارب ریال رہی۔
الاقتصادیہ کے مطابق 21 مئی کو چائے کے عالمی دن کی مناسبت سے  سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ دنیا بھر میں پانی کے بعد سب سے زیادہ چائے کا استعمال ہوتا ہے۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ چائے متحدہ عرب امارت سے درآمد کی جاتی ہے جو مجموعی درآمدات کا 25 فیصد ہے جبکہ دوسرے نمبر پرسری لنکا ہے جو 21 فیصد ، تیسرے پر اردن ہے جہاں سے 13 فیصد چائے درآمد کی جاتی ہے۔
چوتھے نمبر پرکینا ہے جہاں سے درآمد کی جانے والی چائے 12 فیصد اور پانچویں نمبر پرانڈیا ہے جس کا تناسب چائے درآمد کرنے والے ممالک میں 11 فیصد ہے۔
دنیا میں چائے کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سعودی عرب 13 ویں نمبرپر ہے۔ اس اعتبار سے مملکت میں درآمد کی جانے والی سب سےزیادہ اشیا میں چائے شامل ہے۔
بن زقر کمپنی کے بورڈ ممبر سعید بن زقر کا کہنا ہے گزشتہ برس 2023 میں سعودی عرب میں 41 ملین ریال کی چائے درآمد کی گئی جو  دنیا میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں 44 واں نمبرہے۔

شیئر: