Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپیس ایجنسی کے تحت مقابلہ، دس فاتحین کو انعامات

سعودی عرب کے خلا میں سفر کے مشن کی پہلی سالگرہ بھی منائی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سپیس ایجنسی نے منگل کو ’خلائی حد مقابلے‘ میں آرٹس، باٹنی اور انجیئرنگ کے پراجیکٹس کے لیے دس فاتحین کو انعامات دیے ہیں۔
سات عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے فاتحین کا اعلان ریاض میں کمیونیکیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔ تین سعودی طلبہ بھی کامیاب رہے۔
اخبار 24 کے مطابق مقابلے میں سعودی عرب ، اردن ، مصر ، بحرین ، لبنان ، مراکش ، عمان اور شام کے طلبہ  نے شرکت کی تھی۔
مقابلے میں شریک عرب ممالک کے طلبہ نے خلا کے حوالے سے اپنی معلومات پیش کیں۔ مقابلے کے ججز میں عالمی سطح کے معروف سائنس دان اور خلائی امور کے ماہرین شامل تھے۔
آرٹس شعبے میں اردن کے یامن الزعبی ، مصر کی طالبہ بریتی سامی اور بحرین کی جواھر فرحان جبکہ لبنان کے منصور اور الین العیسی سعودی عرب سے فاتح قرار پائے۔
باٹنی کے شعبے میں سعودی عرب سے سدن الدوسری، مراکش سے حوریہ باشیخ ، عمان سے فاطمہ الزھرا جبکہ انجینئرنگ کے میدان میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن قطان اور شام کے یارا رضا نے مقابلہ جیتا۔
مقابلے میں 80 ہزار طلبہ شریک تھے جن میں سے  فائنل راونڈ  50 طلبہ کے مابین ہوا۔ مقابلہ کے لیے 5 لاکھ ریال کے انعامات رکھے گئے تھے۔
تقریب میں سعودی عرب کے خلا میں سفر کے مشن کی پہلی سالگرہ بھی منائی گئی۔

شیئر: