Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزٹ ویزے کے حامل افراد کے لیے مکہ مکرمہ داخلے پر پابندی

’آج 15 ذو العقدہ سے صرف حج ویزے کے حامل افراد ہی مکہ مکرمہ داخل ہو سکیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہر طرح کے وزٹ ویزے کے افراد پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’آج 15 ذو العقدہ سے صرف حج ویزے کے حامل افراد ہی مکہ مکرمہ داخل ہو سکیں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے کی کوئی بھی قسم ہو ، وہ حج اجازت نامہ نہیں نہ ایسے ویزے کے حامل افراد کو حج کی اجازت ہے‘۔
وزارت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ وزٹ ویزے کے حامل افراد اگر مکہ مکرمہ میں موجود ہوں تو وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’حج ویزے کے علاوہ کسی بھی قسم کے ویزے کے حامل افراد مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کریں گے یا مکہ مکرمہ کے اندر پائے جائیں گے تو انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا‘۔

شیئر: