Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیر خارجہ کا رابطہ

غزہ پٹی اورمغربی کنارے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ )
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فلسطینی وزیر اعظم و خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے علاوہ گرد ونواح کے تازہ ترین حالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطین کے مسئلے کےحل کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں جن کا مقصد فوری جنگ بندی اور متاثرین کی بحالی کے لیے ٹھوس اور مستقل بنیادوں پر امدادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل تھا۔

شیئر: