Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں سلووینیا کی وزیر خارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور ہم آہنگی کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اےا)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  تنجا فجون کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر دوطرفہ ہم آہنگی کو بڑھانے، بین الاقوامی منظرنامے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی منظرنامے  اور اس حوالے سے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے سلووینیا کی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر بھی بات چیت کی۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے موریطانیہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد سالم نے بھی ملاقات کی ہے۔

شیئر: