Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوٹو گرافر کنگ فشر کی نایاب تصاویر اتارنے میں کامیاب

 ایک شاپنگ سینٹر کے مینجر نے جو شوقیہ فوٹو گرافر بھی ہے اپنے پسندیدہ پرندے کنگ فشر کی ایسی تصاویر اتارنے میں کامیاب ہوگیا جس کا وہ کبھی خواب میں سوچا کرتا تھا۔ اس کا کہناتھا کہ میں گزشتہ 4سال سے کنگ فشر کی ایسی تصویر لینا چاہتا تھا کہ اس کی چونچ پانی سے لگتی ہوئی نظر آئے۔ اس کے لئے میں نے 50ہزار مرتبہ کوششیں کیں اور 10ہزار میل تک کا سفر بھی کیا۔ میں مرسی سائڈ سے اسکاٹ لینڈ تک سفر کرتا رہا مجھے ایسا کوئی موقع نہیں ملا۔ اسی تلاش میں اسے ایک جھیل کے کنارے ایسا کنگ فشر نظر آیا جو بھوکا تھا اور مچھلی تلاش کررہا تھا۔ پانی بھی ٹھہرا ہوا تھا اسلئے کنگ فشر کا عکس بھی اس پانی میں صاف نظر آرہا تھا۔ یہی وہ تصویر تھی جس کے لئے میں مارا مارا پھر رہا تھا۔ 50سالہ کیری جونز نے بتایا کہ یہ ایسی تصویر تھی جس کی تمام فوٹو گرافر آس لگائے بیٹھے رہتے ہیں۔ میں ہر دوسرے مہینے اسکاٹ لینڈ جاتا ہوں اور ہر دورے میں 2ہزار سے تصاویر کھینچتا ہوں لیکن اس مرتبہ میں کامیاب رہا۔خیال ہے کہ یہ مادہ کنگ فشرتھی جو مچھلی پکڑنے میں کامیاب رہی۔

شیئر: