Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت سے سعودی وزیر شہزادہ ترکی بن محمد کی ملاقات

برادرانہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پیر کو قصر بیان میں سعودی وزیر ممکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
امیر کویت نے سعودی قیادت کی اچھی صحت، مکمل تندرستی، مملکت اور اس کے عوام کی مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے کویت  کے وزیر اعظم احمد عبداللہ الاحمد الصباح ،نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح سے بھی ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہییں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: