Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اٹارنی جنرل کا دورہ جنوبی کوریا، پبلک پراسیکیوشن کے کام کا جائزہ

عدالتی شعبے میں قانونی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المجیب سے منگل کو سیول میں جنوبی کوریا کے اٹارنی جنرل لی وان سیوک سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطاق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان عدالتی شعبے میں قانونی تعاون بڑھانے اور مشترکہ دلچسپی کی تمام سطحوں پر معلومات کے تبادلے کےطریقوں پر بات چیت کی گئی۔
سعودی اٹارنی جنرل نے جنوبی کوریا میں بپلک پراسیکیوشن کے کام، ان کے کرمنل پروسیجر خاص طور پر سرحد پار جرائم کے حوالے سے پروفیشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں جنوبی کوریا کے اٹارنی جنرل کے دورہ ریاض کے دوران سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان بدعنوانی کے معاملات سے متعلق سرحد پار جرائم  سے نمٹنے میں تعاون، دونوں اطراف کی ادارہ جاتی استعداد کار کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یاددداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔

شیئر: