سعودی عرب کے حکام نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سرحد سے لاکھوں مالیت کی نشہ آور گولیاں( کیپٹاگون) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس یی اے کے مطابق زکوہ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے اہلکاروں نے البطحا پورٹ پر آنے والے ایک ٹرک پر ٹائروں کی شپمنٹ میں چھپائی گئی 6.5 ملین گولیاں برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔
منشیات کی مالیت 65 سے 162.9 ملین ڈالربتائی جاتی ہے۔ کیپٹاگون کی ایک گولی کی قیمت مبینہ طور پر 10 سے 25 ڈالر کے درمیان ہے۔
منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو منشیات کی مزید تجارت کے ساتھ منظم جرائم اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔